اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کے بعد الیکٹرانک سامان ، گاڑیاں اور تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی . اب سولر پلیٹس اور بیٹریاں بھی سستی ہوگئیں .
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے ہے کہ کراچی کی ریگل مارکیٹ سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 5ہزار سے 15 ہزار تک کی کمی ہوئی ہے . 165 واٹ کی سولر پینل کی قیمت 16ہزار200سے کم ہوکر10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے .
جبکہ 260واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں 6 ہزارروپے کی کمی کی گئی ہے . تاجروں نے کہا کہ 550 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت48ہزار400 سے کم ہوکر33ہزار روپے پر آگئی ہے . سولر پینل کیساتھ 150ایمپیئرکی بیٹری کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے .
دوسری جانب سولر پینل کی قیمت میں کمی کے حوالے سے تاجر برادری تقسیم نظر آرہی ہے . پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں گذشتہ 2 سال کے دوران 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کے سولر پینلز درآمد کیے گئے ہیں .
سستی شمسی توانائی کےاستعمال کو فروغ دینےکیلئےحکومت نے رواں سال فروری میں سولر امپورٹ پر تمام ٹیکسز ختم کیے تھے . جس کی وجہ سے سولر پینل کی قمیت فی واٹ 135روپے سے کم