ڈالر 1 روپے 48 پیسے سستا ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلسل دو روز مہنگا ہونے کے بعد چوتھے کاروباری روزکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر پھرسستاہوگیا . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرڈالر کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی .


جس کے بعد امریکی کرنسی280 روپے 29 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 81 پیسےکی سطح پر بند ہوئی . آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے کی کمی ہونے کے بعد 278 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی .
خیال رہے کہ گزشتہ روز تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 3روپے 26 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے 29 پیسے کی سطح پربند ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں