ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی کا کام شروع نہ ہوسکا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی کا کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے نئے پاسپورٹ کے اجرا میں بیک لاک 7 لاکھ تک پہنچ گیا . نجی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ لیمی نیشن پیپرز جمعہ کی شام پاسپورٹ اینڈامیگریشن حکام کوموصول ہوں گے ، فرانس سے لیمی نیشن پیپرز کی پہلی کھیپ جمعہ کو پاکستان پہنچے گی .


حکام کا کہنا تھا کہ بیک لاک کے باعث پاسپورٹ چھپائی کا کام ہفتہ اوراتوار کو بھی جاری رہے گا، ارجنٹ ،نارمل پاسپورٹ کی چھپائی مرحلہ وار جلد مکمل کر لی جائے گی .
یاد رہے ملک بھر میں لیمنیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہے ، ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ تک پہنچ گیا ہے روزانہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ نئے اور تجدید کی درخواستیں آرہی ہیں .
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اگلے دو ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 10 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اس بحران کو ختم کرنے میں ایک ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں