پاکستان آرمی کی مظلوم فلسطینیوں کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان آرمی کی مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر غزہ کے لیے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی۔
مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کی غرض سے موسم سرما کے لیے ارسال کردہ سامان میں ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں، پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا۔
پاک آرمی کے مطابق پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔