غزہ کے اسپتال پر حملہ؛ ’کورولوش عثمان‘ کی نشریات روکنے کا اعلان


ترکیہ(قدرت روزنامہ) غزہ شہر کے الاحلی اسپتال پر اسرائیل کے حملے کے بعد عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز ’کورولوش عثمان‘ کے 5ویں سیزن کی نشریات روک دی گئی ہیں۔
ترکش سیریز ’کورولوش عثمان‘ کے 5ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے اور گزشتہ روز سیریز کی نئی قسط نشر ہونے تھی لیکن گزشتہ روز نئی قسط کے بجائے پُرانی قسط ہی نشر کی گئی۔
تاہم، اب ’کورولوش عثمان‘ کی پروڈکشن ٹیم نے سیریز کی نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ بتادی ہے، اس حوالے سے اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kuruluş Osman (@kurulusdizisi)


سیریز کی پروڈکشن ٹیم نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے میں ہمارے ہزاروں معصوم فلسطینی بہن بھائی شہید ہوئے جس کے لیے ہمارے ملک ترکیہ میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے سیریز ’کورولوش عثمان‘ کے 5ویں سیزن کی نئی قسط نشر نہیں کی جائے گی’۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں اسرائیلی بمباری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا اور فلسطینی عوام، بچوں اور خواتین کی شہادت پر شدید مذمت بھی کی۔واضح رہے کہ غزہ کے الاحلی اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں معصوم فلسطینی بچوں اور خواتین کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں شدید غم و غصہ ہے اور صیہونی فوج کے بھیانک و انسانیت سوز جنگی جرم کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔
مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں بدھ کو دوسرے روز بھی شدید احتجاج کیا گیا۔ لبنان، اردن، یمن، مصر، تیونس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہزاروں افراد غزہ کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ امریکہ اور بھارت اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔