الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا .
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا، 26 اکتوبر کو عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر باضابطہ سماعت کی جائے گی .


عمران خان کے خلاف سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کرے گا . الیکشن کمیشن نےدرخواست گزار خالد محمود کو بھی نوٹس جاری کردیا، توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی .
اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے، الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ 24 اکتوبر کو توہین الیکشن کمیشن کیسز پر سماعت کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی اسد عمر اور فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی . الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی .

. .

متعلقہ خبریں