حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی، گاڑی سے 4 کروڑ 96 لاکھ روپے برآمد


لاہور(قدرت روزنامہ) حوالہ ہنڈی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کے دوران گاڑی سے 4 کروڑ 96 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے . ایف آئی اے ڈیرہ غازی خان نے حوالہ ہنڈی کے خلاف ایک اہم کارروائی کی، جس میں پولیس کے ساتھ مل کر گاڑی نمبر BRV-422 کو تونسہ روڈ پر روک کر تلاشی لی .


قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی کی تلاشی کے دوران مبلغ 4 کروڑ 96 لاکھ روپے اور 2 موبائل فون برآمد کرلیے . علاوہ ازیں حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرکے ملزمان زاہد علی اور طارق مسعود کو حراست میں لے لیا گیا . ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں