پاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل اور عام انتخابات کے کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ 23اکتوبر کو ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔اس کے علاوہ 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر بھی سپریم کورٹ نے کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 23اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں،یاد رہے کہ ملک میں 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں