بجلی55 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی مزید55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی۔سرکاری ڈسکوز کیلئے اضافے کی درخواست سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پریکم نومبر کو سماعت کرے گی۔
منظوری کے بعدصارفین پر ایک ماہ کیلئے 8ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی۔
سی پی پی اے کی درخواست میں بتایا گیا کہ ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی،ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد ہوئی جبکہ درخواست میں بتایا گیا کہ ستمبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی۔