دبئی، نواز شریف کی امارات کی اعلیٰ شخصیت سے اہم ملاقات


دبئی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف وطن روانگی سے قبل دبئی میں مصروف دن گزارا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر دبئی حکومت کی اعلی شخصیت سے ملاقات ہوئی جو تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہی۔
اس دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی،نواز شریف کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد دبئی پہنچ گئی ہے۔
سابق وزیراعظم کا خصوصی طیارہ دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل ٹو سے صبح نو بجے روانہ ہوگا، واضح رہے کہ نواز شریف چارسال بعد وطن واپس آ رہے ہیں۔