دبئی، نواز شریف کی امارات کی اعلیٰ شخصیت سے اہم ملاقات


دبئی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف وطن روانگی سے قبل دبئی میں مصروف دن گزارا . سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر دبئی حکومت کی اعلی شخصیت سے ملاقات ہوئی جو تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہی .


اس دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی،نواز شریف کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد دبئی پہنچ گئی ہے .
سابق وزیراعظم کا خصوصی طیارہ دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل ٹو سے صبح نو بجے روانہ ہوگا، واضح رہے کہ نواز شریف چارسال بعد وطن واپس آ رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں