وڈھ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و بلوچ قومی لیڈر سردار اختر جان مینگل وڈھ میں مینگل قبائل کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج بلوچستان بالخصوص وڈھ میں جو حالات بھی پیدا کیے گئے ہیں یہ کوئی حادثاتی نہیں بلکہ پلاننگ کے تحت پیدا کیا گیا ہے .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مینگل کوٹ وڈھ میں مینگل قبائل کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا .
جرگہ میں مینگل قبائل ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی .
سردار اختر جان مینگل نے اپنے خطاب میں جرگہ میں موجود تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں کو اپنے انے والے کل کے لیے ذہنی طور پر تیار ہونا ہوگا اگر سستی برتی گئی تو أپ لوگوں کی أنے والی نسلیں بھی غیر محفوظ ہوں گی . اپنے ائندہ کے نسلوں کو محفوظ بنانے کی خاطر اب سے قربانی کی جذبہ رکھنا ہوگی
کوئی اس غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے کہ سرکار یا انتظامیہ ان کی بنیادی حقوق کی تحفظ کرے گی . موجودہ انتظامیہ اور نگران وفاقی حکومت ہو یا صوبائی ہو ان سے اپنی بنیادی حقوق کی تحفظ کی توقع رکھنا بےکار ہوگی . کیونکہ سرکار مخصوص لوگ یعنی اپنے اثاثوں کی تحفظ کے علاوہ عوام کے تحفظ کی جذبات نہیں رکھتی .
یاد رہے کہ وڈھ بازار گزشتہ تین ماہ سے جنگ کی وجہ سے بند تھے اور أج بعد از نماز جمعہ بازار کھل جائینگے . 22 اکتوبر بروز اتوار کو وڈھ سے کوئٹہ تک بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان بالخصوص وڈھ کے پیدا کردہ حالات کے کرداروں کے خلاف لانگ مارچ ہوگا . لانگ مارچ کوئٹہ پہنچ کر ائندہ کے لائے عمل کا اعلان جلسہ میں کیا جائے گا