بی این پی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہیے‘ترجمان حکومت بلوچستان


سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے حکومت بلوچستان کو اس حوالے سے بڑی تشویش ہے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے ردِعمل میں کہا ہے کہ بی این پی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہیے، سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے حکومت بلوچستان کو اس حوالے سے بڑی تشویش ہے. انہوں نے ایک پریس ریلیز میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی زمداری ہے . انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے ایک بنیادی حق ہیں، لیکن اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ ایسی سرگرمیاں شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالیں .


انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایسی سرگرمیوں پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے . انہوں نے بی این پی پر زور دیا کہ وہ لانگ مارچ ملتوی کرے، پریس ریلیز میں ترجمان نے بلوچستان کے تمام باشندوں کے لیے مستحکم اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ حکومت قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے .

. .

متعلقہ خبریں