بی این پی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہیے‘ترجمان حکومت بلوچستان


سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے حکومت بلوچستان کو اس حوالے سے بڑی تشویش ہے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے ردِعمل میں کہا ہے کہ بی این پی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہیے، سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے حکومت بلوچستان کو اس حوالے سے بڑی تشویش ہے. انہوں نے ایک پریس ریلیز میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی زمداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے ایک بنیادی حق ہیں، لیکن اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ ایسی سرگرمیاں شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایسی سرگرمیوں پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔ انہوں نے بی این پی پر زور دیا کہ وہ لانگ مارچ ملتوی کرے، پریس ریلیز میں ترجمان نے بلوچستان کے تمام باشندوں کے لیے مستحکم اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ حکومت قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Recent Posts

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی…

14 mins ago

ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟ وزیر توانائی نے حل بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ…

16 mins ago

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود کی سنچری

لندن (قدرت روزنامہ)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود نے ایک اور سنچری جڑ دی۔…

23 mins ago

یوم تکبیر، سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین کی چھٹی منسوخ…

29 mins ago

اے ایس پی شہر بانو کو محسن نقوی کی پی ایس او تعینات کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اچھرہ واقعے سے شہرت حاصل کرنیوالی اے ایس پی سیدہ شہر…

1 hour ago

گھی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نےسبسڈائزڈ گھی کی قیمت میں 18 روپے فی…

1 hour ago