شاہ رخ خان کی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی میگا فلم ’ڈنکی‘ کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔ فلم کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابرا نے فلم کے متعلق نئی تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’ڈنکی‘ کو آئندہ دس برس تک ڈسکس کیا جائے گا۔
مکیش چھابرا کا راج کمار ہیرانی کے ساتھ یہ تیسری فلم کا اشتراک ہے اس سے قبل وہ بلاک بسٹر ’پی کے‘ اور ’سنجو‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔کاسٹنگ ڈائریکٹر کے مطابق فلم کا موضوع ایسا ہے جو کروڑوں لوگوں کو متاثر کرے گا اور اس کا برسوں ذکر کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلم میں راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان اپنی بہترین پرفامنس کے ساتھ سامنے آئیں گے اور ہیرانی ایک فلمساز سے زیادہ انسٹیٹیوشن کا درجہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ مبینہ طور ’ڈنکی‘ ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔