پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید دوسری دفعہ رہائی کے بعد پھر گرفتار
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ورکر صنم جاوید کو دوسری بار رہائی کے بعد پھر سے گرفتار کر لیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت کے بعد صنم جاوید کی رہائی کا حکم دیا تھا، رہائی کے فوری بعد پولیس نے پی ٹی آئی ورکر کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
گرفتاری کے بعد پولیس صنم جاوید کو قیدیوں کی گاڑی میں لے کر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی، اس سے قبل بھی صنم جاوید کو رہائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔