ورلڈ کپ؛ حریم شاہ کا قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق سوال


کراچی (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی دوسری شکست کے بعد ٹیم کی ناقص کارکردگی سے متعلق سوال کرلیا۔
گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں میچ کینگروز نے 62 رنز سے جیت لیا۔
اس شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم پر شدید غصہ ہیں اور کپتان بابر اعظم سمیت سلیکشن کمیٹی کو شکست کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ایسے میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اور ہم ایک اور میچ ہار گئے ہیں”۔

حریم شاہ نے شائقین کرکٹ سے سوال کیا کہ “آپ کے خیال میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا زمے دار کون ہے؟”
ٹک ٹاکر کے سوال پر ایک صارف نے کہا کہ “کل کے میچ میں بابراعظم کا جلدی آؤٹ ہونا میچ ہارنے کی وجہ بنی ہے سب کو پتا ہے بابر سپین پر اوٹ ہو جاتا ہے پھر اس کو جلدی کرنے کی کیا ضرورت تھی”۔

کاشف ملک نامی صارف نے کہا کہ “ناقص سلیکشن، ناتجربہ کاری، ماڈرن کرکٹ سے دوری اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی شکست کی وجہ بنی”۔

کائنات نامی صارف نے کہا کہ “آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی شکست کی وجہ میڈل آرڈر بیٹنگ تھی”۔

حریم شاہ کے سوال پر زیادہ تر صارفین نے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور باؤلنگ کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اب دوسری شکست کے بعد قومی ٹیم نے شائقین کو شدید مایوس کردیا ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم…

15 mins ago

زرتاج گل سے جھگڑا،سپیکر قومی اسمبلی نے طارق بشیر چیمہ کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معافی کے باوجود طارق بشیر چیمہ کو…

22 mins ago

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

28 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

34 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

40 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

50 mins ago