جلاؤ گھیراؤ کیس: پولیس نے خدیجہ شاہ سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت مانگ لی


لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور سے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے اجازت مانگ لی۔
پولیس کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کرنی ہے، اجازت دی جائے۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی، اس سے قبل خدیجہ شاہ کی عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔