حفیظ شیخ کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی


کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حفیظ شیخ کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی .
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کے خلاف نیب ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت کے لئے دوبارہ مقرر کیا گیا تھا .


اس ضمن میں عدالت نے حفیظ شیخ کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملزمان کے خلاف ریفرنس بحال ہو چکا، حفیظ شیخ کے خلاف پورٹ قاسم سمیت دیگر پورٹس کے لئے سافٹ ویئر کی تیاری کی مد میں کرپشن کے ذریعے قومی خزانے کو 11.125 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے .
بعدازاں احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حفیظ شیخ کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں