ثانیہ ملہوترا، ورون دھون کی نئی فلم ’وی ڈی 18‘ میں شامل
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ثانیہ ملہوترا ورون دھون کی نئی فلم ’وی ڈی 18‘ میں کردار ادا کریں گی۔ثانیہ ملہوترا، شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر سب کو مرعوب کرچکی ہیں۔ اب وہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’وی ڈی 18‘ میں نظر آئیں گی۔
فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے اور ثانیہ بھی اس کا حصہ ہیں، وہ ایک خصوصی کردار ادا کر رہی ہیں۔ہدایت کار ایٹلی نے ان سے خاص طور پر فلم میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی۔
فلم میں ورون دھون پولیس افسر بنیں گے، کیرتی سریش ان کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ تاحال فلم کی ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی لیکن اطلاعات ہیں کہ مئی 2024 میں ریلیز ہوجائے گی۔