نوازشریف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر قانونی ٹیم سے ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں اور ان کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔
نوازشریف کی سیاسی اور قانونی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے پہنچ چکی تھی جس میں سابق وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ ، امجد پرویز اور دیگر شامل تھے۔
لیگل ٹیم کی نواز شریف سے ملاقات ایئرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میں ہوئی جہاں ٹیم کی جانب سے سابق وزیر اعظم سے ضمانت کی اپیلوں پر دستخط لئے گئے۔