نوازشریف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر قانونی ٹیم سے ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ہے . سابق وزیر اعظم نواز شریف 4 سال بعد پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں اور ان کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا .


نوازشریف کی سیاسی اور قانونی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے پہنچ چکی تھی جس میں سابق وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ ، امجد پرویز اور دیگر شامل تھے .
لیگل ٹیم کی نواز شریف سے ملاقات ایئرپورٹ کے اسٹیٹ لاؤنج میں ہوئی جہاں ٹیم کی جانب سے سابق وزیر اعظم سے ضمانت کی اپیلوں پر دستخط لئے گئے .

. .

متعلقہ خبریں