آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں، مریم نواز کا ٹویٹ


لاہور (قدرت روزنامہ)ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے والد کی وطن واپسی پر کہا ہے کہ شاید آج میری زندگی کا سب سے بڑا دن ہے، آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف وطن واپس پہنچ رہے ہیں، جس کے استقبال کے لئے ملک بھر سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں، کارکنان اور رہنما اپنے قائد کی آمد کی خوشی میں نعرے لگارہے ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں، جب کہ لیگی قیادت کی جانب سے وقتاً فوقتاً بیانات بھی سامنے آرہے ہیں۔
شہبازشریف نے کچھ دیر قبل ہی بھائی کی آمد کی خوشی میں ایکس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا پنجابی کا معروف جملہ ”جی آیاں نوں“ لکھا۔ اور اب مریم نواز نے بھی اپنی ٹویٹ میں پنجابی گانے کے بول ”آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں“ لکھ پر اپنی خوشی کا پیغام جاری کیا۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے، میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی تکالیف نواز شریف نے 24 سالوں میں سہیں، شاید ہی کوئی مثال ہو، کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے، اور جتنے عروج نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں، آج ان کا ایک اور عروج پاکستان دیکھنے جارہا ہے۔
مریم نواز نے گانے کے بول لکھے آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف۔
سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور آج ثابت کرے گا کہ وہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے، نواز شریف اس ملک کے 24 کروڑ عوام کی امید ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Recent Posts

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

1 min ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

11 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

23 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

30 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

51 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

53 mins ago