پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پھر گرفتار ، پولیس کو خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت
لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو دوسری بار رہائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ضمانت کے بعد صنم جاوید کی رہائی کا حکم دیا تھا، رہائی کے فوری بعد پولیس صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہو گئی، اس سے قبل بھی صنم جاوید کو رہائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔
جج عبہرگل نے 9 مئی کو کیے جانے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی جس میں پولیس نے خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت مانگ لی۔ جس کی عدالت نے اجازت دے دی۔