حکومت بی این پی کے لانگ مارچ پر اثرانداز ہونے کی بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حکومت بلوچستان کے ترجمان کے بیان پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران مرکزی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے مگر موجودہ حکومت باپ اور من پسند پارٹیوں کو آگے لانے کیلئے سیاسی انجینئرنگ میں مصروف عمل ہے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہونے والے لانگ مارچ کے بارے میں یہ کہنا کہ عوامی سلامتی کو خطرہ ہے بے معنی ہے بلوچستان میں دفعہ144صرف بی این پی کیلئے ہے جو ثابت بھی ہو چکی ہے ناروا پالیسیوں اور ناانصافیوں سے بی این پی کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کو ختم کرنا ممکن نہیں حکومت بی این پی کے لانگ مارچ پر اثرانداز ہونے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اربوں روپے بجٹ میں رکھے جاتے ہیں تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے . .

متعلقہ خبریں