ملک نوراعوان اور ناصر جنجوعہ کو نواز شریف کے طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے طیارے نے اسلام آباد سے لاہور کیلئے اڑان بھر لی ۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ ن لیگ نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ سے چار بج کر دس منٹ پر لاہور کیلئےروانہ ہو گیا ہے۔ نواز شریف کی لاہور روانگی سے قبل دو لیگی رہنمائوں ملک نور اعوان اور ناصر جنجوعہ کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کے طیارے سے ن لیگ جاپان کے صدرملک نوراعوان کو طبیعت ناساز ہونےپرآف لوڈ کردیاگیا جبکہ ان کیساتھ ناصر جنجوعہ کو بھی طیارے سے آف لوڈکیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔