نواز شریف کا جہاز پی ٹی آئی چیئرمین کو دکھانا چاہیے، حنا پرویز بٹ
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا جہاز پی ٹی آئی چیئرمین کو دکھانا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نواز شریف کا جہاز اڈیالہ جیل سے گزر کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا اور اڈیالہ جیل سے گزر کر ہی لاہور جائے گا۔
نواز شریف کا جہاز اڈیالہ جیل سے گزر کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، اور اڈیالہ جیل سے گزر کر ہی لاہور جائے گا، مکافات عمل کے شکار نیازی کو یہ جہاز دکھانا چاہیے #خوش_آمدید_نوازشریف
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 21, 2023
حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ مکافات عمل کے شکار نیازی کو یہ جہاز دکھانا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے اپنے ٹوئٹ میں خوش آمدید نواز شریف کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔