ورسٹائل اداکارہ تاپسی پنوں نئی ویب سیریز کی تیاری میں مصروف
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ورسٹائل اور پرکشش اداکارہ تاپسی پنوں اپنی نئی ویب سیریز بنانے کی تیاری کر رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ تاپسی اپنی ویب سیریز میں خود اداکاری کریں گی یا نہیں۔
اسکرپٹ فائنل ہوچکی ہے البتہ کاسٹنگ کا مرحلہ ابھی باقی ہے، تاپسی کی ایک دوسری فلم شیڈول ہے۔ویب سیریز کیلئے پروڈکشن کا کام ابتدائی مراحل میں ہے، اگر کام جاری رہا تو شوٹنگ بھی جلدی شروع ہوجائے گی۔
تاپسی پنوں کو ویب سیریز کی کہانی بہت پسند آئی ہے کیونکہ وہ ان کی حساس طبیعت کی مناسبت سے تیار کی گئی ہے۔