نواز شریف کی آمد، مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز 4 سال بعد اپنے والد نواز شریف کی وطن آمد کے موقع پر آبدیدہ ہوگئیں . مریم نواز مینار پاکستان میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسہ گاہ میں اسٹیج پر نواز شریف کا استقبال کریں گی .


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ گئے . لاہور ایئرپورٹ پر سابق وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کا استقبال کیا . کارکنان نے بھی اپنے قائد کا بھرپور استقبال کیا اور خوشی سے نہال ہوگئے .
نواز شریف دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ اسلام آباد لاہور پہنچے . اسلام آباد ایئر پورٹ پر قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد سابق وزیراعظم خصوصی طیارے میں سوار ہوئے جو انہیں اسلام آباد سے لے کر لاہور پہنچا .
ن لیگی قائد کا لاہور ایئرپورٹ پر سابق وزیراعظم اور انکے چھوٹے بھائی شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا . نواز شریف کے ساتھ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ بھی لاہور پہنچے .
نواز شریف ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر گریٹر اقبال پارک میں جلسہ گاہ کےلیے روانہ ہوئے . شاہی قلعےکے پاس دیوان خاص پر ہیلی پیڈ بنایا گیا . نواز شریف کو ہیلی پیڈ سے گاڑیوں کے قافلے میں مینار پاکستان جلسہ گاہ لے جایا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں