پنجاب میں ڈینگی کے مزید 204 کیسز رپورٹ
لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 204 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 94 جبکہ راولپنڈی میں 42 اور گوجرانوالہ میں 25 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملتان میں 15، فیصل آباد میں 6، شیخوپورہ اور رحیم یار خان میں 4، 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت کے مطابق قصور، خانیوال اور وہاڑی میں ڈینگی کے 2، 2 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ چکوال، ساہیوال، بہاولنگر اور ننکانہ صاحب میں ایک، ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
بہاولپور، لودھراں، راجن پور اور بھکر میں بھی ڈینگی کا ایک، ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔ محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے 144 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 7 ہزار 827 ہو گئی ہے۔