پنجاب میں ڈینگی کے مزید 204 کیسز رپورٹ


لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 204 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . محکمۂ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 94 جبکہ راولپنڈی میں 42 اور گوجرانوالہ میں 25 کیس رپورٹ ہوئے ہیں .


ملتان میں 15، فیصل آباد میں 6، شیخوپورہ اور رحیم یار خان میں 4، 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . محکمۂ صحت کے مطابق قصور، خانیوال اور وہاڑی میں ڈینگی کے 2، 2 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ چکوال، ساہیوال، بہاولنگر اور ننکانہ صاحب میں ایک، ایک نیا مریض سامنے آیا ہے .
بہاولپور، لودھراں، راجن پور اور بھکر میں بھی ڈینگی کا ایک، ایک نیا مریض سامنے آیا ہے . محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے 144 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 7 ہزار 827 ہو گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں