کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق فٹبال گراؤنڈ کے قریب 2 افراد مشکوک حالت میں موجود تھے، ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جمشید سے اسلحہ اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔دوسری جانب شہید ملت انڈر پاس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی ہے۔
اے ایس پی فیروز آباد کے مطابق مقتول کا موبائل فون اور پرس موجود ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں، مقتول دانش کو سر پر گولی ماری گئی ہے۔