بالی ووڈ اداکار دلیپ تاہل کو 2 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار دلیپ تاہل کو گاڑی سے ٹکر مار کر 2 افراد کو زخمی کرنے کے کیس میں 2 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مجسٹریٹ کی عدالت نے سینئر اداکار کو 2 ماہ قید کی سزا سنائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں ڈاکٹر نے بیان دیا کہ دلیپ تاہل کی گاڑی سے شراب کی بدبو آرہی تھی اور وہ نشے کی حالت میں تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ تاہل نے 2018ء میں شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک رکشے کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار ایک نوجوان اور خاتون زخمی ہوئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے کے بعد دلیپ تاہل کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے لیکن اس حوالے سے مقدمہ چل رہا تھا۔