ن لیگ کے مینار پاکستان جلسے میں شریک لوگوں کی تعداد سامنے آگئی


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں شریک افراد کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی چار سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کے موقع پر مینار پاکستان میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں ن لیگ کے قائد نے تقریر کی اور نو نکاتی ایجنڈا جاری کیا۔
لاہور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جلسے میں 60 سے 70 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ اسپیشل برانچ کا ماننا ہے کہ جلسہ گاہ میں 75 ہزار لوگ موجود تھے۔ اسی طرح انٹیلی جینس بیورو کے مطابق 65 سے 70 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے جبکہ ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ 80 سے 90 ہزار لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے۔
اُدھر حساس ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں ایک لاکھ 5 ہزار لوگ موجود تھے۔

Recent Posts

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

19 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

35 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

53 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

1 hour ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

1 hour ago