کمالیہ میں ملاوٹی دودھ بنانے والے چلر پر چھاپہ


لاہور (قدرت روزنامہ) کمالیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹی دودھ بنانے والے چلر پر چھاپہ مار کر دودھ میں ملاوٹ پکڑ لی . ڈپٹی ڈائریکڑ عدنان حیدر کے مطابق موقع پر کی گئی ٹیسٹنگ اور لیب رپورٹ کے مطابق دودھ میں ملاوٹ ثابت ہوئی ہے .


ڈپٹی ڈائریکٹر کا بتانا ہے کہ ملاوٹی دودھ کو موقع پر ہی تلف کر کے چلر و مشینری ضبط کرلی گئی اور مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے . عدنان حیدر کے مطابق صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر پروڈکشن بند کر دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں