اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سے پولیو کا خاتمہ چاہتے ہیں . اسلام آباد میں پولیو واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے تمام بچے اس مہلک مرض سے بچ سکیں .
ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے نیشنل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں کردار ادا نہیں کر پاتے .
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پولیو کے 3 ہزار سے زیادہ مریض تھے، پولیو پروگرام سے پولیو کیسوں میں بتدریج کمی ہوئی ہے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان 2 ممالک ہیں جہاں پولیو کیس زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں .