بلوچستان عوامی پارٹی کا نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی خوش آئند اور خیر مقدم کرتے ہیں۔ترجمان بی اے پی اور سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی سے ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا، ن لیگ کے اتحادی تھے اور مستقبل میں بھی نواز شریف کے ساتھ ملکر چلیں گے۔
سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ بطور اتحادی ن لیگ کی گزشتہ حکومت نے بلوچستان کے دیرانہ مسائل حل کرنے میں تعاون کیا، قومی مسائل کے حل کے لیے نواز شریف کی تمام اسٹیک ہولڈز کو ساتھ لیکر چلنے کی تجویز خوش آئند ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی ملک و بلوچستان کی ترقی کے لیے کسی بھی سیاسی اتحاد سے گریز نہیں کرے گی۔