بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا مخالفین سے زمین کا تنازعہ ہے۔جان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا مخالفین سے زمین کا تنازعہ ہے۔ نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہاہے کہ حکومت نے وڈھ تنازعہ کے حل کے لیے باقاعدہ کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی کا دو بار اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کے اجلاس میں بی این پی کے کسی بھی ممبر نے شرکت نہیں کی۔
وڈھ تنازعہ میں کئی افراد قتل ہوئے، لیکن سردار اختر مینگل نے ان کے لواحقین سے تعزیت تک نہیں کی۔ عدالت عالیہ کے حکم پر امن وامان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کیا۔ بی این پی کے لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ بی این پی کے جلوس میں فساد کا خطرہ ہے۔