فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے عون چوہدری، فرخ حبیب اور فواد چوہدری نے ملاقاتیں کی ہیں، ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے فرخ حبیب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد عون چوہدری نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کو نواز شریف سے ملاقات کرنے کی وضاحت پیش کردی ہے، وہ نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گئے تھے۔ عون چوہدری نے کہا کہ وہ شہباز شریف کابینہ کا ڈیڑھ سال حصہ رہے ہیں، سیاست سے ہٹ کر بھی انسانی رشتے بھی ہوتے ہیں۔