بلوچستان بحران : ناراض اراکین جام کمال کو مہلت دینے پر آمادہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں حکمران اتحاد میں ناراض لوگوں کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ جام کمال استعفیٰ دے دیں تو وہ ان کو باعزت راستہ دینے کے لیے تیار ہیں جبکہ مذاکراتی ٹیم کے رکن سرفراز بگٹی کا کہنا ہے ناراض اراکین کو منا لیا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ حل ہوتا نظر آ رہا ہے اور بظاہر جام کمال کے سر پر لٹکی تلوار ہٹتی نظر آ رہی ہے۔ حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں میں شامل ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں بڑی حد تک کامیاب ہوگئی ہیں ۔

مذاکراتی ٹیم کی طرف سے ناراض اراکین سے کہا جارہا ہے وہ حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کریں ۔ ناراض اراکین اس بات پر مشروط آمادہ ہوگئے ہیں۔

ناراض اراکین کہتے ہیں اگر وہ چاہتے ہیں حزب اختلاف کو کریڈٹ نہ ملے تو جام کمال خود مستعفی ہوجائیں ۔۔۔ انہوں نےجام کمال کے استعفیٰ کے لیے پندرہ دن کی مہلت دینے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔

ناراض اراکین کے مطابق بعض تیکنیکی وجوہات کی بنیاد پر تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری میں بھی پندرہ دن لگ سکتے ہیں۔

Recent Posts

ناشتہ نہ کرنے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ پریشان کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم…

2 mins ago

مریم کا سموگ پر خط لکھنے کا بیان، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دلچسپ ردعمل آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سموگ کے معاملے…

5 mins ago

ہانیہ عامر کا شاہ رخ کو پیغام، ویڈیو وائرل ہوگئی

اوٹاوا (قدرت روزنامہ) خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ…

10 mins ago

نواز شریف کا خواجہ آصف سے بدتمیزی کے واقعے پر ردعمل آ گیا

لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف…

16 mins ago

لندن دھمکی واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے، خواجہ آصف

لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…

23 mins ago

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…

26 mins ago