جب جونی لیورنے سیمی راحیل کو ویڈیوکال کی
پُرمزاح کرداروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے معروف بھارتی اداکار جونی لیورنے پاکستان کی سینیئر آرٹسٹ سیمی راحیل کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
جونی لیور نےسیمی راحیل کو ویڈیو کال کرکے بتایا کہ وہ ان کے کام کو بیحد پسند کرتے ہیں۔
سیمی نےانسٹاگرام پرویڈیو چیٹ کے دوران لیا جانے والا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا ” جب بھارتی فلموں کا لیجنڈ آپ کو یہ
بتانے کیلئے کال کرے کہ انہیں آپ کا ادا کیا جانے والا کردار بیحد پسند آیا تو یہ ایک شاندار لمحہ ہوتا ہے”۔