دھوکا دہی کیس: اینٹی کرپشن نے چیئرمین PTI کی بہن، بہنوئی کیخلاف ریکارڈ پیش نہ کیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی کے خلاف لیہ میں ہزاروں کنال زمین کم قیمت پر زبردستی خریدنے کے کیس میں اینٹی کرپشن کی جانب سے ریکارڈ نہ پیش کیا جا سکا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے شوہر احد مجید اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔کیس پر سماعت کے دوران عدالت میں اینٹی کرپشن کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ لیہ میں 5261 کنال اراضی کو کم قیمت پر زبردستی خریدنے کے الزام میں ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ان کے شوہر پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی نامزد ہیں۔