چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ایکسرسائز سائیکل فراہم


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالت کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایکسرسائز سائیکل فراہم کردی گئی۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر گمشدگی کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سائیکل فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ایکسرسائز سائیکل عدالت کے تحریری حکم کے ساتھ جیل حکام کے حوالے کی جائے گی۔
عمران خان نے عدالت سے اڈیالہ جیل میں ایکسرسائز سائیکل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔