پاکستان

ہنڈائی سعودی عرب میں کار پلانٹ لگائے گا، معاہدہ ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور ہنڈائی موٹر کمپنی نے 500 ملین ڈالر مالیت کا خود کار پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فنڈ کے جوائنٹ وینچر میں 70 فیصد شیئرز ہوں گے جبکہ باقی شیئرز کورین کمپنی کے پاس ہوں گے۔
اس مشترکہ منصوبے کا مقصد ہر سال پچاس ہزار گاڑیاں تیار کرنا ہے جس میں الیکڑک گاڑیاں شامل ہیں،پلانٹ کے سنگ بنیاد کی منصوبہ بندی 2024 کے لئے کی گئی ہے۔
توقع ہے کار پلانٹ سے 2026 میں پیداوار شروع ہوجائے گی، سعودی کورین انویسٹمنٹ فورم کے دوران سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے درمیان 52 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
گاڑیوں، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے، تجدد پذیر توانائی، سیاحت، سپلائی چین اور ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبے میں فریقین ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

متعلقہ خبریں