مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
پارٹی میں شمولیت کی دعوت فاروق ستار نے مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات دو روز قبل مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں معاشی و سیاسی بحران، خصوصا کراچی کے حالات اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
فاروق ستار کا کہنا تھاکہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس موقع پر اچھے لوگوں کی ایک ٹیم بنا ضروری ہے، ایک مشترکہ قومی ایجنڈے کی ملک کو ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں اسی قومی ایجنڈے پر بات ہوئی۔
فاروق ستار نے مفتاح اسماعیل کو کہا کہ اس وقت ایم کیو ایم سے بہتر پلیٹ فارم نہیں جو قومی ایجنڈے، قومی یکجہتی، کراچی میں تمام اکائیوں کو ملانے کی بات کررہا ہے، کراچی کو اپنائیں گے۔

Recent Posts

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 min ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

3 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago