ایسے ماتم ہورہے ہیں جیسے کرکٹ میچ منسوخ نہیں، سقوط ڈھاکا ہوگیا، حسن نثار پھٹ پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ ایسے ماتم ہورہے ہیں جیسے کرکٹ میچ منسوخ نہیں ہوا سقوط ڈھاکا ہوگیا ہے۔کوئی بات نہیں ان کی وزیراعظم گمراہ بھی ہوگئی ہیں اس مسئلہ کو پروقار انداز میں حل کریں۔ وہ اس ملک کی وزیراعظم ہیں انہوں نے جو مناسب سمجھا کیااس پر بندہ ہلکا پھلکا کہتا ہے کہ یہ نہ ہوتا تو بہتر ہے۔اس میں سبز پاسپورٹ کی بے حرمتی کی کیا بات ہے سبز پاسپورٹ کی بے حرمتی تو یہ لوگ کررہے ہیں کہ

پورا خاندان باہر بیٹھا ہوا ہے۔عدم برداشت کا دوسرا روپ غصہ ہے جب برداشت ختم ہوجاتی ہے تو سمجھیں معاشرہ آدھا مر گیا۔عدم برداشت خود کشی سے بھی بدتر ہے کیونکہ خود کشی میں تو بندہ ایک جھٹکے میں ختم ہوجاتا ہے اس میں قسطوں میں موت ہے۔قوت برداشت قدرت کا بہت بڑا انعام اور احسان ہے غصہ غصیل کو کمزور اور بیمار کرتا ہے۔افغانستان میں کس کی حکومت ہے مجھے اس سے دلچسپی نہیں ہے میری دلچسپی اس بات سے ہے کہ افغان عوام کے ساتھ کیا ہوتا ہے اگر وہ پھلتے پھولتے ہیں تو ہم خوش ہیں۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

4 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

16 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

46 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

57 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

59 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

1 hour ago