پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی ارجنٹینا سے جے ایف 17 طیاروں کی ڈیل کی وجہ سے ہوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی کے بارے میں کہا ہے کہ بعض ذرائع وثوق سے کہہ رہے ہیں کہ جیسے ہی ارجنٹائن کے لیے ایف 17 تھنڈ طیاروں کی خریداری کا اعلان ہوا،اس کے ایک گھنٹے کے بعد برطانیہ متحرک ہو گیا،انہوں نے کہا کہ یہ جہاز تو ہمارے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں،پھر انہوں نے فوری طور پر امریکا سے رابطہ کیا اور اس کے بعد یہ سب ہوا . انہوں نے مزید کہا کہ جہازوں خریداری کے معاہدے کا سن کر میں سوچ رہا تھا کہ آخر برطانیہ اور امریکا خاموش کیوں ہے .

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دو ارب روپے کا نقصان ہوا . بگ تھری میں پاکستان نے شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی . انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو نقصان ہوتا ہے تو شریف خاندان کے چہرے کھل اٹھتے ہیں . اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم چلی گئی تو اس میں عمران خان کا کیا قصور ہے . خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا . بعدازاں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی . نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے سے قبل ہی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے تھے ، کھلاڑیوں کو دورے سے چند ہفتے قبل دھمکی آمیز پیغامات ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہوئے ، جس کے بعد دھمکی آمیز پیغامات کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسیوں نے معلومات حاصل کیں جن سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دھمکیاں مصدقہ نہیں ہیں . اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز چند آفیشلز فوری طور پر سیکیورٹی اور دیگر تفصیلات معلوم کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ٹیم کو پاکستان میں سنجیدہ خطرہ لاحق تھا تاہم سیکیورٹی انتظامات دیکھ کر کھلاڑیوں نے خود کو ہوٹل میں محفوظ پایا ، کھلاڑیوں کو ہوٹل سے وطن واپس روانگی کی جلدی تھی مگر وہ اس تمام اوقات میں پرسکون رہے . . .

متعلقہ خبریں