اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا .
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا .
ٹیسٹ کی عکاسی میدان میں ہتھیاروں کے نظام کی مہارت اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے .
🚨#ISPR#Pakistan today successfully conducted Training Launch of Ghauri Weapon System aimed at testing the operational and technical readiness of Army Strategic Forces Command.@OfficialDGISPR #PakistanArmy
The launch was witnessed by Commander Army Strategic Force Command… pic.twitter.com/vbxxgsMngL— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 24, 2023
صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے تربیتی لانچ کے کامیاب انعقاد پر شریک افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی .
لانچنگ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اسٹریٹجک فورسز کے سینیئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا .