شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے، انکی دکان بند ہو چکی:پرویز الٰہی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے،کوئی انتخابات میں دھاندلی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا .

احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ یہ جو آگئے ہیں نیلسن منڈیلا اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں،مہنگائی میں اتنا اضافہ ہوا کہ لوگ خودکشی پر مجبور ہو گئے ہیں،لوگوں نے نیلسن منڈیلا کے آنے پر خودکشیاں کی ہیں .

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جو یہ سارا کچھ کررہے ہیں ان کو الیکشن میں پتہ چل جائے گا، ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا انتخابات کیس سے متعلق بنچ بننا ملک کیلئے بہتر ہے،سپریم کورٹ کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ آ جائے گی . پرویز الٰہی نے کہاکہ شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے،کوئی انتخابات میں دھاندلی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی شہرت میں اضافہ ہوا ہے،شریف برادران کو کوئی نہیں سنے گا، ان کی دکان بند ہو چکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں