چیئرمین پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیرمین پی ٹی آئی سے ان کی دو بہنوں اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے اہل خانہ ملاقات کی ہے، ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی کی دو بہنیں اور اہلیہ شامل تھیں۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہل خانہ سے ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔